Categories
Breaking news

سندھ میں زخمیوں کیلئے کوئی ریسکیو سروس تک موجود نہیں: شہباز گِل

سندھ میں زخمیوں کیلئے کوئی ریسکیو سروس تک موجود نہیں: شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک حادثہ ہوا تو زخمیوں کے لیے کوئی ریسکیو سروس تک موجود نہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ ‏پنجاب حکومت ریسکیو کے لیے ریسکیو 1122 کو پنجاب سے موبلائز کر رہی ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ رحیم یار خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‏آئیں پہلے اس دکھ کی گھڑی سے نمٹ لیں سیاست بعد میں کر لیں گے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 37 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ڈہرکی ٹرین حادثے میں اب تک 32 اموات کی تصدیق ہوئی ہے: عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے میں اب تک 32 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *