Categories
Breaking news

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 19 افراد کا انتقال، صوبائی صحت

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 19 افراد کا انتقال، صوبائی صحت

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈینگی سے 19 افراد انتقال کرگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں 6، ستمبر میں 7 اور اگست میں 3 افراد ڈینگی سے انتقال کرگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے مارچ، مئی اور جون میں ایک، ایک شخص انتقال کرگیا۔

ملک میں خسرہ کا مرض شدت اختیار کرگیا، 127 بچوں کا انتقال

ملک میں خسرہ کا مرض شدت اختیار کرگیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں خسرہ سے بچوں کی اموات اور مرض میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رواں سال سندھ میں اب تک 4 ہزار 732 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ اکتوبر میں 2050 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.