Categories
Breaking news

سندھ میں بلیک فنگس کورونا کے 3 تا 4 کیسز رپورٹ ہوچکے، قاسم سومرو کا انکشاف

سندھ میں بلیک فنگس کے 3 تا 4 کیسز رپورٹ ہوچکے، قاسم سومرو کا انکشاف

پارلیمانی سیکرٹری سندھ قاسم سومرو نے صوبے میں 3 تا 4 بلیک فنگس کورونا کے کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قاسم سومرو نے کہا کہ بلیک فنگس کورونا زیادہ تر وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بلیک فنگس کورونا کے زیادہ کیس ہیں اور وہاں ہوتے رہتے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمارے پاس اس کے زیادہ مریض نہیں ہیں۔

قاسم سومرو نے مزید کہا کہ رمضان میں کورونا کیس ایک دم 30 سے 40 فیصد بڑھےہیں، آناجانا اور دیگر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے بھی کیس بڑھتے ہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتےکہ لوگ اس طرح گھومتے رہیں اور کورونا کا پھیلاؤ ہو۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *