Categories
Breaking news

سندھ میں آج کورونا کے 756 نئے کیسز رپورٹ، 20 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں کورونا کے 756 نئے کیسز رپورٹ، 20 مریض انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14369 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں، اس طرح وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 5136 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مزید 579 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 294836 ہوچکی ہے، جبکہ اب تک 4194432 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 323811 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 23839 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 22941 گھروں پر، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 873 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 816 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 756 نئے کیسز میں سے 398 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی 164، ضلع وسطی 130، ضلع جنوبی 58، کورنگی 26، ضلع غربی 16 اور ملیر میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 41، ٹھٹھہ 29، جامشورو 25، بدین اور ٹنڈو محمد خان 21 ۔21، مٹیاری 20، شکارپور، سکھر، ٹنڈو الہیار اور شہید بے نظیر آباد 16۔16، میرپورخاص 15، دادو اور نوشہرو فیروز 14۔ 14، گھوٹکی 12، خیرپور اور سانگھڑ 11۔11، سجاول 10، قمبر اور عمرکوٹ 7 ۔ 7، لاڑکانہ 5 اور کشمور میں 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *