Categories
Breaking news

سندھ میں اسکول کل سے نہیں کھول رہے: سعید غنی

سندھ میں اسکول کل سے نہیں کھول رہے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کل (پیر 7 جون) سے نہیں کھلیں گے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کیئے تھے۔

سندھ کے اسکول کب کھلیں گے؟

سندھ بھر میں بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بجائے اضافہ جاری ہے جس کی وجہ سے سندھ کے اسکول کب کھلیں گے؟ اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسکول کھولنے نہ کھولنے کا فیصلہ آج کل میں کرینگے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق آج کل میں فیصلہ کریں گے۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *