Categories
Breaking news

سندھ: منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی سینٹرز بنانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومتِ سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ یہ ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فنڈز، عمارات اور دیگر سہولتیں سنبھالے گی جبکہ پرائیویٹ ادارے بحالی سینٹرز کی مینجمنٹ دیکھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بحالی سینٹرز کے نجی اداروں کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے ریگیولیٹ کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری نے یقین دہانی کروائی کہ نجی اداروں کو پابند کیا جائے گا کہ عالمی سطح کا یکساں علاج اور تکنیکی تربیت فراہم کریں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم اے این ایف کے ساتھ جلد 2 بحالی سینٹرز شروع کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *