Categories
Breaking news

سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے رکھے، بلاول بھٹو

سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے رکھے ، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہونی چاہیے تھی، سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے رکھے۔

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیا کو ہمیشہ کمزور اور عام آدمی کی آواز بننا چاہیے، سرکاری ملازمین کے ساتھ تین سال سے ناانصافی ہورہی ہے۔

وزیر خزانہ نے جو بجٹ پیش کیا لگتا ہے کسی اور ملک کا بجٹ ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف جس طرح چاہیں ان کے ممبران اسمبلی کے ووٹ کا استعمال کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے ہونے والی ناانصافی سب کے سامنے ہے، عوام جانتے ہیں کہ ملک کے معاشی حالات کیا ہیں، وزیراعظم اور وزیر خزانہ عوام کو بتارہے ملک ترقی کررہا ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی خواتین آمنے سامنے

مسلم لیگ ن کی خواتین پلے کارڈز اُٹھا کر وزیر خزانہ کے پیچھے جاکھڑی ہوئیں، پی ٹی آئی کی خواتین نے حکومت مخالف پلے کارڈ چھین لیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک ترقی کر رہا ہے تو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا جارہا، وزیراعظم تنخواہوں میں اس لیے اضافہ نہیں کررہے کیونکہ وہ جھوٹے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخی سطح پر مہنگائی کے دوران اس سال صرف دس فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا، کورونا وبا کے دوران 30 فیصد تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہیے تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *