
ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جاپانی ٹیکنالوجی کےتحت ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ لگائیں گے، پبلک پرائیویٹ شراکت داری سے یہ منصوبہ مکمل کریں گے، پراجیکٹ کیلئے بیس ایکڑ کی جگہ تلاش کی، جہاں پہلے صرف کچرا تھا۔
Table of Contents
x
Advertisement
یہ بھی پڑھیے
- زلفی بخاری کی بلاول پر تنقید، مرتضیٰ وہاب کا جوابی وار
- حب ندی پر تعمیر پل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ملکیت ہے: مرتضیٰ وہاب
انہوں نے کہا کہ اس کام میں ہم نیک نیتی سے باہر نکلے تھے، آج تین ایکڑ زمین پر پودے لگادیے گئے ہیں، ایک لاکھ پودے اس وقت یہاں نرسری میں موجود ہیں، ایک لاکھ پودے ساحلی پٹی کے بیس ایکڑ پر لگائیں گے، کلین کراچی مہم میں کچھ لوگ یہاں کچرا ڈال رہےتھے، اس وقت آپ نے نہیں کہاکہ یہ کے پی ٹی کی زمین ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیچھے کچھ لوگوں نے یہاں جگیاں بنانے کی کوشش کی، تب نہیں کہا کہ کے پی ٹی کی زمین ہے، جب آپ نے دیکھا کہ سندھ حکومت یہاں کام کررہی ہے تو آپ نے کہہ دیا کہ یہ کے پی ٹی کی زمین ہے، کےپی ٹی کا عملہ ویسے نظر نہیں آتا، لیکن یہاں آکر کام کرنے والے عملے کو بار بار ہراساں کیا۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں اور الزام ہم پر لگاتے ہیں، کراچی پورٹ ٹرسٹ سندھ کی 769ایکڑ زمین پر قابض ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی سندھ کی 3960زمین پر قابض ہے سندھ کے جزائر پر قبضے کی کوشش کی، اگر آپ سندھ حکومت کی حدود میں مداخلت کریں گے تو پولیس ایکشن لے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جب کوئی لوگ فلاح کیلئے کام کر رہے ہوں تو مدد کے بجائے آپ رکاوٹ ڈالنے آجائیں، وزیراعلیٰ سندھ کو بتاؤں گا کےپی ٹی سندھ کی زمین پر قابض ہے، ان کےخلاف کارروائی کی جائے، یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں، ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ نے کہا کہ زمینیں الاٹ کرنا کے پی ٹی کا کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم کچھ کام کرنے آتے ہیں تو یہ دھونس لگاتے ہیں، 2019 میں مائی کلاچی میں شجر کاری کی تھی، آج وہاں تناور درخت ہیں، ان لوگوں کا کوئی سیاسی فلسفہ نہیں ہے، یہ لوگ شفافیت پر یقین نہیں رکھتے ، عوام کی فلاح ان کا ہدف نہیں ہے، یہ اپنے سیاسی کارکنوں کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیں۔

سندھ کے ادارے ہی کراچی کو چلائیں گے: مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے، مذاق تھوڑی ہے، وفاق کو کراچی سے متعلق ذمہ داری اب نبھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں اور بار بار کام خراب کرتے ہیں، علی زیدی اور ان کے حواریوں نے بنڈار بڈو میں چائنا کٹنگ کی ہے، ان لوگوں کا نا کوئی سیاسی فلسفہ ہےاور نا کوئی منشور ہے، یہ لوگ اپنی اے ٹیم ایمز کو بچاتے رہتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایک صاحب جن کے خلاف کیسز چل رہے ہیں یہ ان کو سینیٹ میں لارہے ہیں، ان کا قانون کی بحالی کے لئے کوئی کام نہیں ہے یہ خود کو بچانا چاتے ہیں، 45 روز میں چھٹی بار انہوں نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ پاکستان میں پیٹرولیم پر 50 فیصد ٹیکس کوختم کریں گے، کہاں گئے ان کے وہ وعدے، ان کا نام پاکستان تحریک استحصال رکھنا چاہتا ہوں، حلیم عادل شیخ کو دنیا کو بتانا تھا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں،الیکشن کمیشن کو اس لیڈر کی انگلش کا نوٹس لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ نے اپنی تقریر میں سیٹوں کا نام نہیں لیا صرف سرپرائز کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
الیکشن کمیشن کے تمام ارکان سپریم کورٹ طلب
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کو کل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
-
پنجاب،خیبر پختونخوا سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، پنجاب اور خیبر پختوانخوا سے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات جمع کرائے جارہے ہیں۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
-
اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کروں گا، اکبر ایس بابر
تحریک انصاف کے بانی رہنما اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کروں گا، میں انصاف کیلئے انہی اداروں کے پاس جاسکتا ہوں۔
-
ویڈیو اسکینڈل، نون لیگ نے تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی
-
وزیراعظم کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے، شازیہ مری
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نالائقی سے بیورو کریسی بھی پریشان ہے۔
-
کٹاس راج مندر کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم
سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام پنجاب حکومت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم دیدیا ہے۔
-
لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج چھٹے نمبر پر
ایئرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے۔
-
پہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی، زرتاج گل
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں کہ پہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی، حکومت میرین سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
-
اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس، گرفتار وکیل شعیب گجرکا 7روزہ ریمانڈ منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل شعیب گجر کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
-
حلیم عادل شیخ کی وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف درخواست
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ریٹرننگ آفیسر سینیٹ الیکشن کو تحریری درخواست ارسال کر دی۔
-
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
-
وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا شوشہ ہے، چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے۔
-
پی ایس 88 ضمنی انتخاب، عام تعطیل نہ کرنے کیخلاف درخواست نمٹادی
پی ایس 88 ضمنی انتخاب میں عام تعطیل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کل الیکشن ہے، لاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں اگر اتنا ہی خیال ہے تو پہلے آجاتے۔
-
کراچی: پولیس پر حملے کے کیس میں 2 ملزمان عدم شواہد پر بری
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے لاک ڈاؤن میں مسجد بند کرانے کے معاملے میں پولیس پر حملے کے کیس میں دو ملزمان کو عدم شواہد پر بری کردیا۔
-
سانحہ صفورا کیس، تفتیشی افسر کو نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کیس میں تفتیشی افسر اور دیگر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔
-
ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، فردوس عاشق
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عثمان بزدار بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں, ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔
-
صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آ رہی ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلےمیں رواں سال مالی سال ترسیلات زرکی شرح 24فیصدزیادہ ہے۔
-
نظر رکھیں گے ویکسین میں ناجائز منافع خوری نہ ہو، فیصل سلطان
پاکستان نے 4 کمپنیوں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت فیصل سلطان کہتے ہیں ہم نظر رکھیں گے کہ ناجائز منافع خوری نہ ہو۔
-
پاکستان میں جلد نجی سطح پر اسپٹنک ویکسین فروخت ہوگی
پاکستان میں ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک ((Sputnik فائیو دستیاب ہوگی، دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔