Categories
Breaking news

سندھ حکومت پورے صوبے میں بے گھر افراد کو چھت مہیا کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

 سندھ حکومت پورے صوبے میں بے گھر افراد کو چھت مہیا کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پورے صوبے میں بے گھر افراد کو چھت مہیا کررہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دعوے نہیں کرتی کام کرکے دکھاتی ہے، بے نظیر ہاؤسنگ ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان نے ملاقات کی اور بلاول بھٹو کو بے نظیر ہاؤسنگ سیل کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران نواب وسان نے کہا کہ اب تک تین ہزار 750 افراد کو گھر بناکر دے چکے ہیں۔

نواب وسان نے بتایا کہ بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے تحت مزید 5 ہزار گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

بلاول بھٹو نے بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *