Categories
Breaking news

سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیاسندھ حکومت نے 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری ونجی اسکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ تمام سرکاری ونجی اسکولز ایس اوپیز کیساتھ کھولےجائیں گے۔

سندھ حکومت نے اسکولوں کی انتظامیہ ، طلباء ، اساتذہ کیلئے ایس او پیز جاری کی ہے ، جس پر اسکول مالکان و انتظامیہ کو عمل درآمد ضروری ہے۔

اسکولوں کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی عمارتوں ، کلاس رومز میں باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے کیا جائے، کلاس روم میں طلبہ کے بڑے اجتماع سے بچنے کے لئے اسکول کے دن اور اوقات مقرر کریں اور پری پرائمری ، پرائمری ، لوئر سیکنڈری اور اپر سیکنڈری کے طلباء کو شفٹوں میں تقسیم کیا جائے۔

طلبہ اور اساتذہ کےلیے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور صبح کی اسمبلی متعلقہ کلاس روم میں ہونی چاہئے جبکہ کوویڈ ۔19 علامات کے حامل طلباء ، اساتذہ اور دیگر عملے کو اسکولوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایس او پیز کے مطابق اساتذہ کھانسی کے وقت طلبا کو منہ اور ناک ڈھانپنے کا درس دیں اور یقینی بنائیں کہ کلاس روم کا فرنیچر مناسب فاصلے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

طلباء سفر اور کلاس میں ماسک پہنیں ، اپنے ہاتھ بار بار دھوئے، چہرے کو مت چھوئیں۔

یاد رہے 27 اگست کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو اتفاق رائے سے لیا جائے گا۔

این سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے شفقت محمود نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو لازما ہے کہ کوویڈ 19 کے تمام پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنائیں اور حتمی فیصلے سے قبل اسی کے مطابق تیاری کریں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *