Categories
Breaking news

سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی ، حلیم عادل

سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی ، حلیم عادل

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی ہے، سرکاری نوکریوں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں جھوٹ پر مبنی باتیں کیں، سب کو پتہ ہے سندھ کا دشمن کون ہے ۔

حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی جبکہ ہزاروں لوگوں کی نوکریاں بیچنے اور نااہل لوگوں کو دینے کا ارادہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ویکسی نیشن سینٹر کو ایک ایک ویکسین وفاق نے دی ہے، یہ چاہتے ہیں ہمیں پیسے دے دو پھر نہیں پوچھو۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *