
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ریاستی دہشت گردی کرنے میں ماسٹر ہے، الیکشن سے 20 دن قبل سیاسی لوگوں کو ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، ایک جماعت کے رات کے اندھیرے میں ایڈمنسٹریٹرز لگائے جارہے ہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ سرگرم کارکن سنتے تھے اب سرگرم ایڈمنسٹریٹر بھی لگ رہے ہیں، گریڈ 18 کے ملازمین سرِعام سیاست میں کیسے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مخالفین پر کیسز کرانے کے لیے پولیس کو استعمال کرتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کے ساتھ جو کیا وہ اس پر پریشان ہیں، کراچی کے تاجروں کے ساتھ جو کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں۔
علی زیدی نے کہا کہ کراچی کا الگ کلچر ہے، ظالمانہ فیصلے نہ کیے جائیں، مارکیٹس بند کرنے کے فیصلے سے پہلے مشاورت کی جاتی، شہر میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹ کے خلاف فیصلہ زیادتی ہے۔
رات 8 بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دیگا: فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے ریسٹورنٹ بند کرنے کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں روزانہ نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور امن و امان کی صورتحال بدتر ہے جبکہ تعلیم اور صحت سمیت شہر کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گورننس اور معیشت کا برا حال ہے اور دہشتگردی ایک بار پھر شروع ہوچکی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ نہیں رہینگے: ماہرِ قانون
ماہرِ قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ اسپیکر اجلاس نہیں بلاتے اور پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو وہ وزیرِ اعلیٰ نہیں رہیں گے اور ایک نیا وزیرِ اعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔
-
کراچی: ٹریفک سگنلز کے الیکٹرک وائر بھی چوری ہونے لگے، 30 وارداتیں رپورٹ
کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ آئے دن نت نئی وارداتیں سامنے آ رہی ہیں۔
-
زرداری، نواز، گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا گیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا۔
-
والد کے انتقال پر ایمان مزاری کا جذباتی ٹوئٹ
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے والد ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال پر جذباتی ٹوئٹ کر دیا۔
-
رات 8 بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دیگا: فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے ریسٹورنٹ بند کرنے کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔
-
کراچی، ڈکیتوں نے 1 ہفتے میں تیسرے نوجوان کی جان لے لی
کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔
-
پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے، وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے۔
-
جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔
-
کراچی: بذریعہ تندور منشیات سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سے تندور کے ذریعے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر انتقال کر گئے
پی ٹی آئی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر انتقال کر گئے۔
-
امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 97 ملین ڈالر کی امداد پر پاکستان کا شکریہ
ملاقات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اورتعمیر نو کیلئے طویل مدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں
پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
-
بنوں جیسے واقعات پریشان کن ہیں، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بنوں جیسے واقعات پریشان کن ہیں، عوام کی حفاظت و سلامتی کے لئے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی ضروری ہے۔
-
اعتماد کا ووٹ لینا وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری ہے، ملک احمد خان
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا تو سمجھا جائے گا کہ وہ اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔
-
بنوں CTD کمپاؤنڈ میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔
-
پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے قومی اسمبلی 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا۔