Categories
Breaking news

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند

سوئی گیس حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔سندھ کے تمام اسٹیشنز صبح 8 سے ہفتہ کی صبح 8 بجےتک بند رہیں گے، رواں ہفتے میں تیسری بارسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بند کی گئی ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشن بدستور کھلے رہیں گے، آر ایل این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔

کورنگی، سائٹ نارتھ کراچی اور سپرہائی وے میں گیس پریشرمیں کمی، رہائشی علاقوں میں گیس بندش کی شکایات کی جا رہی ہیں۔

لیاری جہاں آباد، عیدو لین نوا لین اورچاکیواڑہ کےعلاقوں میں گیس بندش جاری ہے، شیر شاہ پنکھا ہوٹل، اردوبازار کباڑی مارکیٹ کےاطراف کے علاقے گیس کی بندش کے باعث متاثر ہوئے۔

کراچی کے علاقوں بلدیہ سعید آباد، 24 مارکیٹ اورمتصل علاقوں میں گیس کی بندش جاری ہے، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ، دعاچوک، لئیق آباد، قصبہ اردونگرکےعلاقے گیس کی بندش کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

نیو کراچی دعاچوک، سیکٹر11 اورسیکٹر 9 کےعلاقوں میں گیس بندش جاری ہے، منگھو پیرمیں بھی متعدد علاقوں میں گیس بندش کی شکایات کی جا رہی ہیں۔

بنارس اورسائٹ کےعلاقوں میں بھی گیس بندش کی شکایات کی جا رہی ہیں، قائدآباد، گلشن بونیر، لانڈھی 89، لانڈھی 4 اور کورنگی ڈھائی میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

کورنگی کراسنگ کےمختلف یونٹس میں بھی گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جبکہ گلستان جوہر بلاک 19 میں مختلف اپارٹمنٹس میں گیس کی ترسیل متاثر ہو ئی۔

ملیرسعید آباد، شیشہ گلی، ذکیہ پیلس اور کھوکھرا پار کے رہائشیوں کو بھی گیس بندش کی شکایات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *