
ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور وزیراعظم کی طرف سے قومی اسمبلی کی خلاف آئین تحلیل کے خلاف سندھ بار کونسل نے آج صوبے بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ذوالفقار جلبانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر آئینی طریقے سے مسترد کی گئی جبکہ صدر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل بھی غیر قانونی ہے، جس پر سندھ بار کونسل عدالتوں کے بائیکاٹ کرے گی۔
اعلامیہ میں صوبے بھر کے وکلاء سے آج عدالتوں میں پیش نہ ہونے اور اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا کہا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پنجاب میں سیاسی بحران، وزيراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا۔
-
سیکورٹی اداروں کو پوزیشن واضح کرنی ہوگی، فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیکورٹی ادارے عوامی بحث سے باہر نکلیں، اس پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔
-
عمران کو چیلنج ہے ہمارے خلاف مقدمہ کریں، شاہد خاقان
انہوں نے کہا کہ ملاقات کا وقت موجود ہے، پریس کانفرنس میں اس سازش کو بے نقاب کریں گے۔
-
ملک میں انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، احسن بھون
احسن بھون کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، ملک کو آئینی بحران سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم بڑی خدمت ہوگی۔
-
اسد قیصر نے 3 اپریل کو اجلاس کی صدارت کیوں نہ کی؟ وجہ سامنے آگئی
وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انھوں نے اتفاق نہ کیا۔
-
اپوزیشن میرے پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہے، عمران اسماعیل
عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ بات عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے۔
-
غداروں کو ڈی چوک پر کھڑا کر کے پھانسی دے دی جائے، مراد سعید
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان اپنی پالیسی خود بنائےگا، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے گا، میں خود کو اور قوم کو عمران خان کا مقروض سمجھتا ہوں۔
-
عمران خان خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے، آصف زرداری
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کمیٹی کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے۔
-
آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اعداد و شمار کی شراکت اور معاشی اصلاحات کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔
-
عمران خان نے علیم خان کا بہت ساتھ دیا، علی زیدی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ذہنی و جسمانی صحت پر رپورٹ طلب
عدالت نے وزارت خارجہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق رپورٹ 27 مئی تک طلب کرلی۔
-
عمران خان کو اندازہ ہی نہیں اس کے ساتھ ہوا کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سلیکشن نے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا، اس شخص نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، اس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔
-
حساس مقدمات میں مخصوص ججز شامل نہ کرنے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوتا ہے، جسٹس مقبول باقر
جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ غیر متوازن جوڈیشل ایکٹیو ازم قانون کی حاکمیت کے لیے موت کا سبب ہے۔
-
قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ ملکی تاریخ کا عجوبہ ہے، سراج الحق
آگ اس قدر پھیل گئی کہ تمام نگاہیں سپریم کورٹ پر لگی ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
کیا گلزار احمد ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے سے پہلے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں؟
جسٹس (ر) گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا قانون کے تحت ممکن نہیں، سابق اٹارنی جنرل
-
وزیراعظم کی جانب سے نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا خط ایوانِ صدر کو موصول
ترجمان ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نگران وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے۔