Categories
Breaking news

سندھ اور بلوچستان سے منشیات بیرون ملک بھیجےجانے کا انکشاف

Advertisement

صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اور مشرق وسطیٰ بھیجےجانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے مرتب کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات سمندر کے راستے کشتیوں پر بیرون ملک افریقا اور مشرق وسطیٰ بھیجی جاتی ہے۔

پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر منشیات بھیجے جانے میں بین الاقوامی اسمگلرز ملوث ہیں، اسمگلرز کا منظم گروہ سندھ اور بلوچستان سے آپریٹ کرتا ہے۔

پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق منشیات سے حاصل رقم متحدہ عرب امارات اور عمان میں وصول کی جاتی ہے اور حاصل رقم کو ریئل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *