
ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے سرکاری کالجوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں میں انٹر سالِ اوّل کے لیے داخلہ فہرست جاری کر دی ہے۔
وزیرِ تعلیم سردار علی شاہ کے خصوصی ویژن کے تحت یہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انٹر سال اوّل میں داخلے دسویں کے نتائج جاری ہونے سے قبل نویں جماعت کی بنیاد پر دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔
تاہم نویں جماعت کی بنیاد پر انٹر سالِ اوّل میں داخلوں کی بھرپور آگاہی نہ ہونے کے باعث کراچی میں معمول سے کم 82 ہزار داخلے ہوئے جبکہ گزشتہ برس کراچی کے 176 کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 1 لاکھ 20 ہزار داخلے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق نویں جماعت کی بنیاد پر مکمل آگہی اور فارم درست نہ ہونے کے باعث ہزاروں طلبہ داخلہ فارم انٹر نیٹ کے ذریعے یا تو ڈاؤن لوڈ نہیں کر پائے یا ان کی جانب سے دسویں کے ممکنہ نمبر لکھ دیے گئے تاہم ایسے طلبہ کو آئندہ چند روز میں فارم جمع کرانے کا دوبارہ موقع دیا جائے گا اور ان کی غلطیوں کو درست کیا جائے گا، اس حوالے سے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے ہدایت دے رکھی ہے کہ ہر طالب علم کا داخلہ یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے جو داخلہ فہرست جاری کی ہے اس میں سائنس پری میڈیکل، انجینئرنگ، کمپیوٹر، کامرس اور آرٹس کے طلباء و طالبات شامل ہیں۔
جنگ کو بعض امیدواروں نے بتایا ہے کہ ان کے نمبر زیادہ ہونے کے باوجود انہیں مطلوبہ کالجز میں داخلہ نہیں دیا گیا جبکہ ان کالجز میں داخلے کے لیے ان طلبہ کے حاصل کردہ نمبروں سے کم نمب درکار تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں
بلوچستان کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں سے بیشتر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔
-
سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فیلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
-
عمران خان کے آج لاہور آنے کا امکان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج دورہ لاہور کا امکان ہے، عمران خان کا خراب موسم کے باعث دو بار دورہ لاہور موخر ہوچکا ہے۔
-
قوم فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کر رہی ہے: امیر مقام
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور امیر مقام نے کہا ہے کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔
-
چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین، دبئی، قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا۔
-
کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر گڑھے کی مرمت، وزیر بلدیات سندھ پہنچ گئے
کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور ڈاکٹر ضیاالدین روڈ کے سنگم پر گڑھا کا مرمتی کام جاری ہے۔
کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور ڈاکٹر ضیاالدین روڈ کے سنگم پر گڑھا کا مرمتی کام جاری ہے۔ -
کراچی: ہاکس بے پر مزید 4 نوجوان ڈوب گئے
کراچی میں ہاکس بے پر ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے مزید 4 نوجوان ڈوب گئے۔
-
11 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے: اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
-
جھنگ: مسلح افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی
پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے ساہ جھووال میں مسلح افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی۔
-
کراچی: ہاکس پر ڈوبے شخص کی لاش نکال لی گئی
کراچی میں گزشتہ روز ہاکس بے کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔
-
کوہاٹ: دستی بم سے حملہ، 3 افراد زخمی
خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں پیٹرول اسٹیشن میں واقع جنرل اسٹور پر دستی بم سے کیے گئے حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
-
سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کرنے والے کا پتہ چل گیا
سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتول کو قریبی رشتے دار نے قتل کرایا۔
-
کراچی: صبح سویرے بارش کے بعد کئی سڑکوں پر پانی جمع
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے ہونے والی بارش کے نتیجے میں کئی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ کچھ علاقوں سے اب تک گزشتہ بارشوں کا پانی بھی نہیں نکالا جا سکا ہے۔
-
پاکستان: کورونا شرح 3 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ، مزید 1 مریض جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 1 مریض کی جان لے لی۔
-
کراچی میں ہلکی بارش، مزید بادل برسنے کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔
-
کراچی، جماعت اسلامی کا ایس ایس پی سٹی آفس پر دھرنا
پولیس نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے ایم پی اے کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔