Categories
Breaking news

سندھ اسمبلی کے اندر، باہر حریم شاہ کی شادی کے چرچے

سندھ اسمبلی کے اندر، باہر حریم شاہ کی شادی کے چرچے

سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر آج بھی حریم شاہ کی شادی کے چرچے جاری رہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والوں نے مجھے بدنام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے اس شخص کو پیسے دیے، جس نے سوشل میڈیا پر میرا نام حریم شاہ سے جوڑا ہے۔

ایک طرف حریم شاہ، دوسری طرف حلیم ہیں، ناصر شاہ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک طرف حریم شاہ ہے اور دوسری طرف حلیم ہیں، اس طرح کی حرکات پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی ہیں۔

پی پی ایم پی اے نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں اپنے خلاف پھیلائے گئے جھوٹ پر درخواست دینے کا اعلان کیا۔

دوسری طرف سندھ اسمبلی کے اندر اور باہربینڈ باجوں کے ساتھ ساتھ حریم شاہ کی پی پی کے وزیر سے شادی کے چرچے بھی رہے۔

احتجاج پر بیٹھے پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے ڈھول کو حریم شاہ کی شادی سے جوڑ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *