Categories
Breaking news

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن چارپائی اور بستر لے آئی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن چارپائی اور بستر لے آئی

سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین اسمبلی چار پائی اور بستر لے کر آگئے، اسپیکر نے اسٹاف کو بلا کر چار پائی باہر بھجوانے کا حکم دیا۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ جاری رکھا۔

آغا سراج درانی نے اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں چارپائی اور بستر لانے کے واقعے پر کہا کہ آپ لوگوں نے ایوان کی توہین کی ہے۔

اس پر اپوزیشن اراکین اسمبلی نے جمہوریت کا جنازہ، جمہوریت کا جنازہ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *