Categories
Breaking news

سندھ اسمبلی، اپوزیشن 3 حصوں میں تقسیم

سندھ اسمبلی، اپوزیشن 3 حصوں میں تقسیم

سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین 3 حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

پی ٹی آئی کی وفاق میں اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے اسمبلی کی کارروائی میں شریک ہوئی۔

تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان سے باہر احتجاج جاری رکھا، اس تمام صورتحال سے ایم کیو ایم لاتعلق رہی۔

متحدہ مجلس عمل کے ایم پی اے عبدالرشید دروازہ کود کر اسمبلی میں داخل ہوگئے۔

فردوس شمیم نقوی نے ایوان میں کہا کہ ہمارے اراکان اسمبلی کو اندر آنے نہیں دیا جارہا ہے۔

اس پر اسپیکر نے کہاکہ ان کے جو لوگ باہر ہیں، ان کو ایک ایک کرکے اندر لے آئیں۔

پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور باہر آکر پی ایس 101 سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

فردوس شمیم نقوی جب باہر جانے لگے تو مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ آپ جاتے ہوئے استعفیٰ تو دیتے جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ گیٹ کو لاتیں مار رہے ہیں، گالم گلوچ کررہے ہیں، اسٹاف کو گالیاں دینا یہ کیا ہے؟ کسی کو گیٹ توڑنے کی اجازت نہیں۔

مکیش کمار چاؤلہ نے یہ بھی کہا کہ اگر بلڈنگ کو نقصان ہوا تو سب کے خلاف برابر ایکشن ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *