
سندھی ثقافت کے دن پر صوبے بھر میں سندھی ٹوپی اور اجرک کی بہار دیکھنے میں آئیں، کلچر ڈے پر کہیں ریلیاں نکالی گئیں تو کہیں تقاریب کا اہتمام کیا گیا، نوجوانوں اور بچوں نے سندھی لوک گیتوں کی دھنوں پر رقص کیا۔
بچے، خواتین، مرد حضرات سب نے سندھی کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایا، سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں شہریوں کی جانب سے 300 فٹ چوڑی اجرک ریلی نکال کر سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کی گئی۔
ٹنڈوالہٰ یار میں ریلیاں نکالی گئیں، ریلی میں شریک بچوں نے رنگ برنگے لباس زیب تن کیے، بچوں نے چاروں صوبوں کے روایتی لباس پہن کر ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور رقص کیا۔
کندھ کوٹ میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں نے سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ریلیاں نکالیں، ریلیوں میں شریک لوگوں نے مختلف سندھی گیتوں پر رقص بھی کیا۔
لاڑکانہ کے مختلف اسکولوں میں بھی یوم ثقافت کی تقریبات منعقد ہوئیں، مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے یوم ثقافت جوش و خروش سے منایا گیا۔
خیرپور شہر کے پنج گلہ چوک، چھتری چوک، مال روڈ اسٹیشن روڈ، گاڑھی پل، خاکی شاھ پل میں اسٹال لگائے گئے۔
قومی خبریں سے مزید
-
داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، محمد صادق
افغانستان کےلیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
-
سندھی بھائیوں کو سندھی کلچر ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے سندھی ثقافت کے دن پر کراچی سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھی بھائیوں کو سندھی کلچر ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
-
پرویز الہٰی نے جنرل باجوہ سے متعلق مونس الہٰی کے بیان کی تصدیق کردی
پرویز الہٰی نے بتایا کہ انہیں جنرل باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔
-
منشیات پر قابو کےلیے آئی جی اسلام آباد کا تمام یونیورسٹیوں کے سربراہان کو خط
خط کے متن میں کہا گیا کہ منشیات سمیت و دیگر جرائم کے خلاف کارروائی میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ مل کر کام کریں۔
-
سندھ سے محبت کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ سے محبت کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔
-
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: ضلع کونسل کے مکمل نتائج سامنے آگئے
سیکریٹری الیکشن کمیشن غضنفر علی نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 88 میں سے 82 ضلع کونسل کی نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے۔
-
کراچی ایئر پورٹ: خشک خودرو جنگلی پودوں اور گھاس کو جلادیا گیا
حالیہ بارشوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے اندر بڑی تعداد میں خود رو جنگلی پودے اور گھاس اُگ آئی، جو اب مسلسل پانی نہ ملنے کی وجہ سے خشک ہو چکی ہے۔
-
بد قسمتی ہے کراچی کا منسٹر ہوتے ہوئے یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی نہیں، حافظ نعیم
کراچی کے جناح گراؤنڈ میں الخدمت کے تحت بنوقابل پروگرام کے سلسلے میں لڑکیوں کےلیے ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔
-
جب دریاؤں کا رخ اُن کیلئے موڑا تو ٹھیک تھے پیچھے ہٹ گئے تو پھر باجوہ بُرے ہوگئے، مونس
مونس الہٰی نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ جنرل باجوہ نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی مجھ سے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔
-
جنرل باجوہ کے انکار کے بعد عمران خان نے جھوٹے الزام لگائے، عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائرڈ ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نےجھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی۔
-
وزیر اعظم نے عمران خان کا بیان پارلیمانی جمہوریت کیخلاف حملہ قرار دے دیا
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کےلیے راستہ بنانا ہے، چاہے اس کےلیے ملکی بنیادیں کمزور ہوجائیں۔
-
اکوڑہ خٹک: پولیس موبائل پر حملہ، 30 مشتبہ افراد زیر حراست
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں ملوث شدت پسند عناصر کیخلاف سی ٹی ڈی نے بھی آپریشن شروع کردیا۔
-
توسیع دینا غلط تھا تو دوبارہ آفر کیوں کی؟ سعد رفیق
سعد رفیق نے کہا کہ ایکسٹینشن دینا غلطی تھی تو دوبارہ ایکسٹینشن دینے کی پیشکش کیوں کی؟ نیب کے کالے قوانین نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا تھا، احتساب کا نیا نظام آنا چاہیے۔
-
برسلز: نامزد سیکریٹری خارجہ اسد مجید عہدہ سنبھالنے کےلیے پاکستان روانہ
پاکستان کے نئے نامزد سیکٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اپنا عہدہ سنبھالنے کےلیے یورپین دارالحکومت برسلز سے پاکستان روانہ ہوگئے۔
-
یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، عمران خان کو معلوم ہے کہ اگر وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے ۔
-
آر ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف ایکشن
راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ریفرنس بھجوا دیا۔