
اندرون سندھ کالعدم قوم پرست جماعت کے گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے کا فارنزک کروالیا گیا، برآمد اسلحے سے پی ٹی آئی رہنما سمیت 4 افراد کو قتل کیا گیا، حکام کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کو فسادات کروانے کا ٹاسک ملا تھا۔
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ سے گرفتار 4 مبینہ دہشتگردوں کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلی ہیں، حکام نے بتایا کہ 4 میں سے 2 دہشتگردوں سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار مبینہ دہشتگرد باسط چولیانی اور سکندر آریجو سے دو پستول برآمد کیے گئے ہیں، برآمد اسلحے کا فارنزک کروا لیا گیا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما رانا سخاوت کے قتل میں یہی ہتھیار استعمال ہوئے۔
اس کے علاوہ باجوڑ ایجنسی کے رہائشی عطا اللّٰہ کو انہی ہتھیاروں سے قتل کیا گیا، ملزمان نے دادو میں 12 ستمبر کو بھی ایک قتل کیا تھا، ملزمان نے 9 ستمبر کو آئل ٹینکر کو بھی آگ لگائی تھی۔
حکام نے مزید بتایا کہ دیگر 2 ملزمان فہد عرف وقار چولیانی اور اسد اللّٰہ چولیانی سے بھی اسلحہ اور دستی بم ملے ہیں۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ان وارداتوں کے ذریعے لسانی فسادات کروانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ ملزمان کو وفاقی حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 10 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
اومی کرون سے متاثرہ کراچی شرقی کی خاتون گھر منتقل
محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں، جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
-
اومی کرون: خاتون جس فلائٹ سے آئیں، اس کے مسافروں کا بھی ٹیسٹ ہو گا: سیکریٹری صحت
پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، متاثرہ خاتون جس فلائٹ سے آئیں اس کے تمام مسافروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
-
پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ
پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، یہ کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔
-
تشدد کا شکار ماں نے گرفتاربیٹے بہو کو معاف کردیا
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ضعیف ماں پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے اور بہو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، ماں نے معاف کیا تو پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔
-
بحریہ ایئرڈیفنس یونٹ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
ترجمان کے مطابق میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
-
چودھری شجاعت کی سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی مذمت
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں خوف ناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
ہم نے قرضوں سے منصوبے شروع کیے تھے، احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف چندہ مانگنا ہی آتا تھا، انہوں نے پاکستان کو بھیک مانگنے والا ملک بنا دیا۔
-
کراچی، وزیراعظم جمعہ کو گرین لائن کا افتتاح کریں گے
اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کریں گے۔
-
سینیٹ کی سیٹ پر شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹرہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پرالیکشن لڑسکتے ہیں
-
بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دینے پر تشویش ہے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل نمائندے منیر اکرم کا کہنا ہے پاکستان کو بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دینے پر بھی تشویش ہے، بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات متعلقہ ممالک کےدرمیان ہی حل ہونا چاہیئے۔
-
پی ڈی ایم قیادت کو کہا تھا مذہب اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ عوام کا اُٹھانا پڑرہا ہے، پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-
فیصل آباد: خواتین کو بےلباس کرنے کا معاملہ، 5 ملزمان کا ریمانڈ منظور
پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ قمرعباس نے 5 ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ دے دیا۔
-
یورپین یونین، پاکستان کا اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت چھٹا اجلاس
یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت چھٹا اجلاس منگل کی شام یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقد ہوا۔