Categories
Breaking news

سندھ، کورونا کے بڑھتے کیسز پر تعلیمی اداروں کا اجلاس طلب

Advertisement
 سندھ، کوروناکے بڑھتےکیسزپر تعلیمی اداروں کا اجلاس طلب

Advertisement

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس میں صوبہ سندھ میں اسکولز، کالجز بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاجائےگا، اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں نجی اسکولز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ممکن ہے اسکول 6 ماہ تک نہ کھلیں: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ ہم ذہنی طور پر تیار ہیں، ممکن ہے اسکول 6 ماہ تک نہ کھلیں، البتہ بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مختلف ماڈلز پر کام کر رہے ہیں۔

اسکول بند کیے جاسکتے ہیں، سعیدغنی

صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جاسکتے ہیں۔

x
Advertisement

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی حکومت کی تجاویز کا بھی جائزہ لےگی جبکہ کوروناوائرس کیسز میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں سےمتعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات 23 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں پیش کی جائیں گیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جاسکتے ہیں۔

سعید غنی نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *