Categories
Breaking news

سندھ، دسمبر میں کورونا کے7ہزار سے زائد کیسز کا اضافہ

سندھ میں نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے7ہزار سے زائد کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 11,952 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 3691 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پاکستان: کورونا وائرس سے 1 روز میں ریکارڈ 89 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 89 اموات واقع ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نومبر کے مقابلےمیں دسمبر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سندھ میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں 98 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں 61 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق وائرس کی شرح 3.13 فیصد سے بڑھ کر 8.53 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *