Categories
Breaking news

سنجےکا علاج ممبئی کے اسپتال میں شروع ہوگیا: مانیتا دت

Advertisement
Advertisement

پھیپڑوں کے کینسر کا شکار بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے بتایا ہے کہ ان کے شوہر کا علاج ممبئی کے اسپتال میں شروع ہوگیا ہے، سنجے دت کی کینسر سے جنگ سخت ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانیتا دت نے اپنے بیان میں بتایا کہ سنجے دت کا علاج ممبئی کے کوکیلابن اسپتال میں جاری ہے۔مانیتا دت نے سنجے دت کے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کی سپورٹ کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ سنجو کی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ کی حوصلہ افزائی اور تعاون کی مدد سے ہر مشکل مرحلہ پار کیا اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری فیملی کو ایک اور چیلنج درپیش ہے اور میں جانتی ہوں کہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ کی بدولت سنجے دت یہ مشکل وقت بھی گزار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کے طور پر ہم نے اس طویل مدتی جنگ کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جتنا ممکن ہوگا ہم اپنی زندگی کو معمول کی طرح مسکراہٹ کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں گے۔منائتا دت کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی منفی چیز کے بغیر سنجو کے لیے ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں اداکار سنجے دت کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں۔ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال ذرائع کے مطابق چوتھے اسٹیج کے کینسر میں مبتلا سنجے دت کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *