Categories
Breaking news

سنتھیا کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست واپس

Advertisement
سنتھیا کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست واپس

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری افتخار کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی سے متعلق 3 درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی گئی، اس دوران چوہدری افتخار کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کردی گئی۔

پاکستان میرا دوسرا گھر ہے: سنتھیا ڈی رچی

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کا کہنا ہے کہ پاکستان…

سنتھیا کو 15روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

وزارتِ داخلہ کی جانب سے سنتھیا رچی کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

x
Advertisement

دوران سماعت وکیل سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے کہا گیا کہ رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر کارروائی چاہتے ہیں، سنتھیا ڈی رچی کا بینک اکاؤنٹ بند ہونے سے وہ معاشی بحران کا شکار ہیں۔

وکیل سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سنتھیا ڈی رچی کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دے۔

جس پر جسٹس عامر فاروق کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر اس معاملے کو بھی دیکھتے ہیں ، سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق وفاق کے جواب کا انتظار کر لیتے ہیں۔

سنتھیا ڈی رچی کو ورک ویزا کی درخواست پر بزنس ویزا دینے کا انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

واضح رہے کہ سنتھیا ڈی رچی اور رحمان ملک نے ایک دوسرے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت کی جانب سے تمام درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *