Categories
Breaking news

سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد، 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

Advertisement
Advertisement

سنتھیا رچیوزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کےمطابق سنتھیا رچی کو 15 دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

پی پی رہنما رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے سنتھیا رچی پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *