Categories
Breaking news

سنتھیا رچی اور رحمٰن ملک کے مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل

Advertisement
سنتھیا رچی ا ور رحمٰن ملک کے مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل

Advertisement

امریکی شہری و بلاگر سنتھیا رچی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کی ایک دوسرے کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ہو گیا۔

رحمٰن ملک نے کیس کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے بنچ کو تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رحمٰن ملک صاحب چاہتے ہیں کہ یہ کیس کوئی دوسرا بینچ سنے۔

اسلام آبادہائیکورٹ،سنتھیا رچی کی درخواست پر رحمٰن ملک و دیگر سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار)چیف جسٹس اطہرمن اللہ اسلام…

عدالتِ عالیہ نے رحمٰن ملک اور سنتھیا رچی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے پاس سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

عدالتِ عالیہ نے سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق وزارتِ داخلہ کے نوٹیفکیشن کی معطلی میں 16 نومبر تک توسیع بھی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارتِ داخلہ کا سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں ملک چھوڑنے کا نوٹی فکیشن معطل کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رحمٰن ملک اور سنتھیا رچی نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے رحمٰن ملک اور سنتھیا رچی کی مقدمے کے اندراج کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں، جس کے بعد دونوں نے ماتحت عدالت کے فیصلوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *