Categories
Breaking news

سمندر پر پہلا طویل ترین واکنگ ٹریک، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Advertisement
Advertisement

 سمندر پر واکنگ ٹریک

سعودی عرب میں سمندر پر پہلے طویل ترین واکنگ ٹریک کی سحر آفریں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں سعودی عرب کا طویل ترین واکنگ ٹریک رابغ کمشنری میں واقع ہے۔ یہ سمندر پر کثیر جہتی پل کی شکل میں بنا ہوا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق واکنگ ٹریک اکنامک سٹی کے سینٹر میں اوشیانا ریزورٹ میں واقع ہے۔ اس کے قریب ہی اسپورٹس اور تفریحات کے متعدد مراکز بھی بنے ہوئے ہیں۔

واکنگ ٹریک کی بدولت سیاح اور سیر کے لیے آنے والے سمندر کے اوپر چہل قدمی بھی کرتے ہیں اور سمندر کے قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں، واٹر واکنگ ٹریک کی وڈیو سعودیوں اور غیرملکیوں میں پسند کی جارہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *