
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے الگ عدالتی نظام ہوگا۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کےلیے ایک الگ عدالتی نظام بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الگ عدالتی نظام میں مقدمات کی تیز سماعت کی جائے گی، اسلام آباد کے لیے ایکٹ کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیج دیا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا بھی ایسے قانون بنا کر لائیں گے، ہر شہری کا حق ہے کہ مقدمات کے فیصلے جلدی ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی زیادہ عرصہ یہاں رہ نہیں سکتے ہیں، ان کی مجبوریاں زیادہ ہیں، اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مفادکے لیے ہر وقت کچھ نہ کچھ سوچتے اور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی نہ ہونے سے سوشل میڈیا اور کچھ چینلز پر لگتا ہے قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں، لوگ لندن جاکر کیسز فائل کررہے ہیں، لوگوں کا اعتماد عدالتی نظام پر مجروح ہوچکا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منافرت انگیز تقاریر کی مہم چلائی جاتی ہے اور کوئی کارروائی نہیں ہوتی، لوگوں کو پکڑتے ہیں اور 2 دن بعد بندہ گھر چلاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 بلین امریکی ڈالر ری شیڈول ہوئے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ بھی قرضوں کی ری شیڈولنگ ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اداروں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اے پی آئی کی نئی پالیسی کی منظوری دی ہے، ہم نے دواؤں کے لئےخام مال خود بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر کی بند فائل دوبارہ کھل گئی
7 سال قبل قتل ہونے والے وجیہہ سواتی کے پہلے شوہر سے متعلق تفتیش کی بند فائل دوبارہ کھل گئی۔
-
لاہور: فیکٹری ایریا میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج
لاہور کے فیکٹری ایریا میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
-
پاکستانی سیاست نئے موڑ میں داخل ہو رہی ہے، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا ہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کا وہ بیانیہ کہاں گیا؟ جسے وہ لے کر چل رہے تھے۔
-
برطانیہ: بانی متحدہ دہشتگردی پر اکسانے کے دونوں الزامات سے بری
بانی متحدہ کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے دو الزامات کا سامنا تھا، دونوں الزامات 22 اگست 2016 کو کی جانے والی دو تقاریر سے متعلق تھے۔
-
کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی، وفاقی وزیر اعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر اعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے۔
-
ترین گروپ عشائیہ، اہم رہنما پہنچ گئے
حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے عشائیے میں اہم رہنما پہنچ گئے۔
-
خانیوال واقعہ: پولیس نے 112 ملزمان گرفتار کرلیے، طاہر اشرفی
وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خانیوال واقعے پر پولیس نے 112 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
-
دفاع و خارجہ پالیسی بہتر ہوتی تو وزراء کو تمغے ملتے، فضل الرحمان
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دفاعی اور خارجہ پالیسی بہتر ہوتی تو وزراء کو تمغے ملتے۔
-
وزیراعظم نے پٹرول مہنگا کرنے کی سمری مسترد کردی
وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔
-
سندھ میں کورونا کے 587 نئے کیسز، 15 مریضوں کا انتقال
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10601نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 587 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 15اموات رپورٹ ہوئیں۔
-
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی
قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انویسٹی گیشز کی منظوری دے دی۔
-
پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے خط وزیراعلیٰ ہاؤس کی دیوار پر چسپاں کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا ہے ۔
-
بلتستان یونیورسٹی اسکردو کے پہلے مستقل وائس چانسلر کیلئے 5 میں سے 3 ناموں کا انتخاب
تلاش کمیٹی نے قاسم نسیم کی سربراہی میں 16 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا اور پانچ ناموں کا انتخاب کیا۔
-
دعا منگی کیس: ملزم زوہیب کے فرار کا مقدمہ درج کرانے والا خود ملوث نکلا
دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ درج کرانےوالا پولیس افسر خود جرم میں ملوث نکلا۔
-
سمیرا کے معاملے پر ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا شیری رحمان کو خط
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کی چیئرپرسن شیری رحمان کو خط لکھ دیا ۔
-
ملک میں سیاسی ہل چل، ترین گروپ کا خاموشی توڑنے کا فیصلہ، ذرائع
ملک میں جاری سیاسی ہل چل پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔