Categories
Breaking news

سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن

سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ نے گوادر کے جنوب میں کھلے سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن میں پی ایم ایس اے یونٹس اور اہلکاروں کے ساتھ محکمہ ماہی پروری بلوچستان کے اہلکار بھی تھے۔

آپریشن کے دوران کپڑ، گوادر اور پشوکان سیکٹرز میں غیر قانونی ماہی گیری، ٹرالنگ یا ممنوعہ جال کا استعمال کرنے والی کشتیوں کی تلاش کے لیے گشت کیا گیا، آپریشن کے دوران ماہی گیری کی متعدد کشتیوں پر سوار ہو کر تلاشی لی گئی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن ایک معمول کا عمل ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستانی سمندری حدود اور کھلے سمندروں میں غیرقانونی ماہی گیری کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں اور فرائض کو نبھاتا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.