Categories
Breaking news

سمندری طوفان: محکمہ موسمیات نے پانچواں الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کی جانب سےسمندری طوفان سےمتعلق پانچواں الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا گیا، سمندری طوفان شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان 18کلو میٹر کی رفتار سے شمال مغرب یعنی بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی سے جنوب مشرق 1310 کلو میٹر دور ہے۔

ممکنہ طوفانی ہوائیں: کراچی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 18سے 24 گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرکے شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جبکہ سمندری طوفان 18 مئی کی دوپہر یا شام کو بھارتی گجرات کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔

سمندری طوفان بھارتی گجرات سے گزرے گا، محکمہ موسمیات

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشیں کتنی ہوں گی یہ سمندری طوفان کی شدت پر منحصر ہے، تاہم کراچی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 سے 20 مئی کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 17 سے 20 مئی کے دوران ٹھٹھہ، بدین، تھر، میر پور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، جام شورو، شہید بینظیر آباد میں 18 سے 20 مئی کےدوران بارش کا امکان ہے، جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، دادو میں بھی 18 سے 20 مئی کے دوران بارش کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *