Categories
Breaking news

سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پرخوشی کااظہار،صدرپی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی نے شہر کی معروف شاہراہ پر مٹھائی تقسیم کی

بارسلونا(دوست نیوز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت 33 بل پاس کروالیے۔ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر خوشی کااظہار کیا گیا۔ پی ٹی آئی اسپین کے صدر محمد شیراز بھٹی نے شہر کی معروف شاہراہ پر مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے کہا سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل ‏منظور ہونے پر عوام اور اوورسیزپاکستانیوں کومبارکباد دیتے ہیں ۔ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم تارکین وطن کا ووٹ کا حق دے کر اپنا وعدہ پورا کیا۔

پی ٹی آئی سپین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہمیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پر افسوس ہے ان دونوں پارٹیوں نے نے قومی اسمبلی میں اس بل کی مخالفت کی جبکہ ان کے سیاسی گروپ بھی اوورسیز میں موجود ہین اور سیاست کرتے ہیں۔ ان کے جذبات کابھی خیال نہیں کیا گیا۔
محب وطن تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت سمجھ سے باہر ہے یہی وہ جماعتیں ہیں جو اپنے دور اقتدار میں فخر سے کہتی تھیں کہ اوورسیز پاکستانی ہرمہینے اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں ۔جس سے ملک چل رہا ہے۔ کیا انہیں صرف ہمارے ڈالرز کی ضرورت ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.