اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرکے عوام کا رہا سہا تیل بھی نکال دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 159 روپے 86 پیسے لٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت نو روپے 53 پیسے بڑھا کر 154 روپے 15 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کاتیل 10 روپے آٹھ پیسے مہنگا کرکے 126 روپے 56 پیسے ، لائٹ ڈیزل نو روپے 43 پیسے مہنگا کرکے 123 روپے 97 پیسے کا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
اقرار الحسن پر آئی بی ڈائریکٹر کا تشدد، نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے سمری نظر ثانی کیلئے واپس بھجوادی ہے ۔