Categories
Breaking news

سلیکٹڈ کو صرف یہ فکر ہےکہ شہباز اورحمزہ کو جیل میں کیسے رکھناہے، مریم اورنگزیب

Advertisement
عمران صاحب! آٹا چینی چور روزگار دینے کی حکمتِ عملی نہیں بناتے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ کو صرف یہ فکر کھائے جارہی ہےکہ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو جیل میں کیسے رکھناہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب! آٹاچینی چور روزگار دینے کی حکمتِ عملی نہیں بناتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب، جیل سپرنٹنڈنٹ پر دباؤ کے بجائے مہنگائی پر عوامی دباؤ محسوس کریں، شہبازشریف، حمزہ شہباز پر سختیوں سے نواز شریف، ن لیگ، عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند میں لانے سے آپ کا گرتا ہوا اقتدار نہیں بچے گا، ناحق گرفتار شہباز شریف، حمزہ شہباز کے ساتھ جیل میں عام قیدیوں سے بھی بُرا سلوک کر کے آٹا چینی چور خوش ہورہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ

کراچی(خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم…

x
Advertisement

انہوں نےکہا کہ عمران صاحب معیشت کی تباہی پرفکر مند نہیں ہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو زمین پر سُلاکرخوش ہوتے ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا چینی چور ’شہباز شریف کو نماز کے لیے کُرسی دینی ہےکہ نہیں‘ کی حکمتِ عملی بناتےہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے جیل میں نارواسلوک کو وزیراعظم اپنی بڑی کامیابی سمجھتا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان ریلیف کی خبر کے بجائے ’شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے؟‘ کی خبر رکھے ہوئے ہیں۔ معیشت تباہ، روزگار تباہ، سقوطِ کشمیر اور آٹا، چینی چوری ہو جائے لیکن سلیکٹڈ کو کوئی فکر نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب یہ فوٹیج آپ کی لاقانونیت، بےشرمی اور سیاسی انتقام کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *