
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے، سلیمان شہباز، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سلیمان شہباز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے، وہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آ گئے تھے، سلیمان شہباز والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھے۔
سلیمان شہباز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی طرف سے سلیمان شہباز پر منی لانڈرنگ اور پبلک آفس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے تھے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کے خلاف تحقیقات کے بعد انہیں کلین چٹ دی تھی۔
سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ نئے سیاسی نظام کیلئےجعلی مقدمات بنا کر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلا وطن نہیں ہونا چاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی، مجھ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بد ترین مثال تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیب اور ایسٹس ریکوری یونٹ کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہمارے خلاف مقدمات بنوائے گئے، چئیرمین نیب کیس نہ بناتے تو انہیں برخاست کر دیا جاتا۔
سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا ناروا سلوک کرنا پسند نہیں کریں، ہمارے خلاف پاکستان، برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا۔
نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے 2019 میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے منجمند کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔ این سی اے نے دو برس تک برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں الزامات کے درست ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا، این سی اے نے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی نہ کرتے ہوئے اثاثے بحال کردیے تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پنجاب کابینہ میں توسیع، عمران خان کا اظہار لاعلمی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کابینہ میں توسیع کے معاملےپرلاعلمی کا اظہار کردیا۔
-
کراچی میں 24 کروڑ کی کمیٹی، مرکزی خاتون گھر چھوڑ گئی
کراچی میں 24 کروڑ کمیٹی اسکینڈل کی مرکزی خاتون اپنا گھر چھوڑ گئی اور فون بھی بند کر دیا۔
-
لاہور: اسموگ کے باعث نجی دفاتر بھی ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا اعلان
لاہور میں اسکولوں کے بعد اسموگ کے باعث نجی دفاتر بھی ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
-
صحافی ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ ملنا ایک معمہ بن گیا
مقتول صحافی ارشد شریف کا موبائل فون اور آئی پیڈ کا معاملہ معمہ بن گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔
-
سپریم کورٹ نے حکومت کی قائم ارشد شریف قتل پر اسپیشل جے آئی ٹی مسترد کردی
سپریم کورٹ نے حکومت کی قائم ارشد شریف قتل پراسپیشل جےآئی ٹی مسترد کردی۔
-
سندھ: دو میڈیکل جامعات میں VC کی تقریر کا عمل تاخیر کا شکار، انٹرویو ملتوی
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے عہدوں کیلئے 13 امیدواروں کے انٹرویوز ایک مخصوص امیدوار کا نام نہ شامل کیئے جانے کے باعث ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
-
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی
آئی جی اسلام آباد نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
-
سلیمان شہباز کا حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
-
کراچی، مغوی شیر خوار بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 11 دن کی بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اغوا ہوئی ہی نہیں۔
-
وفاقی وزراء کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش، مولانا کے تحفظات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مولانا فصل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو کبھی عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے۔
-
ثابت کرکے دکھائیں کہ الیکشن کمیشن نے کبھی EVM کی مخالفت کی ہو، سکندر سلطان راجا
چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ چینلنج ہے کہ کہیں بھی دکھا دیں کہ الیکشن کمیشن نے کبھی ای وی ایم کی مخالفت کی ہو۔
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر عارف علوی سے ملاقات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی و اقتصادی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی سفیر کیساتھ اٹھانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کا معاملہ پاکستان میں امریکی سفیر کے ساتھ اٹھانے کا حکم دے دیا۔
-
ارشد شریف کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، رپورٹ
صحافی ارشد شریف قتل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلیں
-
شہباز گِل کی صحت اب کیسی ہے؟
گزشتہ شب لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔