Categories
Breaking news

سلو اوور ریٹ، جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ عائد

Advertisement

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث جنوبی افریقا پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔آئی سی سی نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹی 20 مقابلے میں جنوبی افریقی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کرلیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی، محمد رضوان نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔خیال رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *