Categories
Breaking news

سلطنت عمان میں چند مریضوں میں نیا کورونا وائرس سامنے آگیا

Advertisement

کورونا

سلطنت عمان میں چند مریضوں میں نئے کورونا وائرس کا شبہ سامنے آیا ہے۔

عمان میں 4 مریضوں میں نئے کورونا وائرس کا شبہ کیا جا رہا ہے، سلطنت کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ 4 ایسے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے جنھیں نئے کورونا وائرس لاحق ہونے کا شبہ ہے۔

عمان کے وزیر صحت احمد بن محمد السعیدی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شہری برطانیہ سے آئے ہیں، کووِڈ 19 کے شبہے کی وجہ سے انھیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم طبی ٹیم کو شبہ ہے کہ انھیں نیا کورونا وائرس لاحق ہے، اس لیے ٹیسٹ رپورٹ آنے تک انھیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، مذکورہ مریضوں کا علاج عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

احمد بن محمد السعیدی نے بتایا کہ سلطنت میں کورونا کے حوالے سے معاملات اب قابو میں ہیں، تاہم حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سرحدیں بند کی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت اس کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے، ملک میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جا رہا۔

واضح رہے کہ نئے تبدیل شدہ کرونا وائرس سے متعلق کوئی اشارے ابھی سامنے نہیں آئے، اس لیے یہ زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *