Categories
Breaking news

سلطنتِ عُمان میں یکم رمضان سے رات میں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد

Advertisement
Advertisement

سلطنتِ عُمان میں کورونا وائرس سے متعلق سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔مسقط سے عرب میڈیا نے بتایا کہ عُمان میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سپریم کمیٹی نے عُمان کے تمام صوبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایس او پیز کا اعلان کیا، جس کے مطابق 8 اپریل تا یکم رمضان رات 8 سے صبح 5 بجے تک کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
سپریم کمیٹی نے مزید کہا کہ مقررہ تاریخوں میں رات کی پابندی کے دوران افراد کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ رمضان المبارک کے دوران رات 9 سے صبح 4 بجے تک مکمل کرفیو ہوگا۔ جبکہ سلطنت عُمان کی تمام مساجد اور جامع مساجد میں نماز تراویح پر پابندی ہوگی۔
اسکے علاوہ سلطنت عُمان میں رمضان المبارک کے دوران تمام اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ مساجد، مجالس، عام مقامات اور میدانوں میں اجتماعی افطاری پر بھی پابندی رہے گی۔
سپریم کمیٹی نے کہا کہ جمعرات 8 اپریل سے غیر ملکیوں کے سلطنت عُمان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ تاہم عُمانی شہری اور اقامہ کے حامل غیر ملکی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *