
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل گرتی جا رہی ہے، وزیر خارجہ کے دوروں پر پونے دو ارب روپے خرچ کیے گئے، سفارتخانوں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ معاشی صورتحال کا براہ راست تعلق سیاسی صورتحال سے ہے، حکومت کا ہر شخص اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گیا ہے، انہیں لگتا ہے اپنی گھڑی بیچنا اور ہیلی کاپٹر استعمال کرنا جرم ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں اور 11 سو ارب روپے چھوڑے جا رہے ہیں، دو فنانس منسٹرز کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے، غیر سنجیدہ حکومت ہے، دورے کرلیں، آتا جاتا کچھ نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کل اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ملک میں استحکام کیلئے انتخابات ہی واحد حل ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل سے سیاسی عمل آگے بڑھے گا۔
بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے تمام کیسز جن میں 1100 ارب روپے چھوڑے گئے اس کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انہوں نے کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات بنائے مگر ناکام ہوئے، مضحکہ خيز اسکینڈل سامنے لائے جا رہےہيں اور الزامات لگائے جا رہے ہيں، جتنی آڈیوز آ رہی ہیں سب کٹ پیسٹ ہیں، کسی کو بیک گراؤنڈ معلوم نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جو سمجھتے ہیں ان آڈیوز سے عمران خان کو نقصان ہوگا وہ خیالوں کی دنیا سے باہر آجائیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا باضابطہ پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
-
وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ،ذرائع
ذرائع کے مطابق وزیراعظم مہنگائی کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی پیکیج کی تیاری کی ہدایت دے دی۔
-
بنی گالہ کے سابق نگراں انعام خان نے آڈیو میں اپنی آواز کی تصدیق کردی
انعام خان نے کہا کہ انہوں نے ہی بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ سے متعلق گفت گو کی۔
-
جنرل باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی جنگ نہیں، صرف پاکستان اور عوام کی بات کرتا ہوں۔
-
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازہ کی پارکنگ میں آتشزدگی
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
-
بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔
-
اپنی تصویر لےکر ایپ پرحاضری کیوں نہیں لگائی؟ سندھ پولیس کے 776 اہلکاروں کی تنخواہیں روک لی گئیں
ایس ایس پی امجد شیخ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر اہلکار کو ڈیوٹی پر پہنچ کر تصویر لے کر حاضری لگانا ضروری ہے۔
-
جلد 400 پبلک ٹوائلٹس بنیں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے ایمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان بھی گورنر سندھ کے ساتھ تھے۔
-
نیب نے کسے کتنا دبانا اورچھوڑنا ہے فیصلہ باجوہ کا ہوتا تھا، عمران
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ان سے بھی این آر او دینے کا کہا گیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کو این آراو دینا ملک سے غداری ہے۔
-
پنجاب حکومت نے سستا آٹا اسکیم کو ٹھپ کردیا، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سستا آٹا اسکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کر دیا۔
-
ہمارے دور کا گروتھ ریٹ 6 فیصد، آج منفی ہے، شوکت ترین
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ آمدنی بڑھتی ہے تو مہنگائی برداشت کرلی جاتی ہے۔
-
ہماری روس سے سستے تیل پر بات ہوچکی تھی، دستاویزات موجود ہیں، حماد اظہر
حماد اظہر نے کہا کہ خام مال کیلئے ایل سیز نہیں کھل رہیں، ملک تکنیکی ڈیفالٹ ہوچکا ہے، موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے۔
-
ملزم کی بریت کے باوجود جیل میں موجودگی اختیارات کا غلط استعمال ہے، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ملزمان کو بریت کے باوجود جیل میں رکھنا اختیارات کا غلط استعمال ہے۔
-
این ای ڈی یونیورسٹی طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم کم عمر ہے، ایڈیشنل آئی جی
ملزم نظام الدین افغان باشندہ ہے جو جمالی گوٹھ کا رہائشی ہے، دوسرے ملزم کی شناخت ہوچکی ہے اس کے رشتےداروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کا اسپیکر کے نام لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفے سے متعلق زبانی اعلان کیا تھا، استعفے کے فیصلے کو تمام چینلز اور میڈیا نے نشر کیا۔
-
گیس اور بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 4 ہزار ارب ہونے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ آئی ایم ایف کا ہے، 3 ہزار روپے ٹیکس تاجروں نے نہیں دیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔