Categories
Breaking news

سعید غنی نے بزدار کے تحریری استعفیٰ میں غلطی نکال دی

سعید غنی نے بزدار کے  تحریری استعفیٰ میں غلطی نکال دی

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تحریری استعفیٰ میں غلطی کی نشاندہی کردی۔

انہوں نے ٹوئٹر ہر عثمان بزدار کے تحریری استعفیٰ کی کاپی اور قانونی طریقہ کار کی تصاویر جاری کیں اور ساتھ لکھا کہاستعفی لکھنا تھا گورنر کے نام، بزدار نے لکھ دیا نیازی کے نام، قبول کرلیا گورنر نے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے نا عجیب مخولیئے ہیں سارے کے سارے، میں ہمیشہ یہ یقین سے کہتا رہا ہوں کہ سارے نیازی ٹبر کو آئین اور قانون چھُوکر بھی نہیں گزرا۔

یہ بھی پڑھیے

واضح رہے کہ نئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے 53 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تاہم کچھ دیر بعد ہی کل (3 اپریل) دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.