Categories
Breaking news

سعود آباد سے لاپتا نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

سعود آباد سے لاپتا نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتا نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ 17 اپریل کو گھر سے نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا۔

نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہے، اپنی مرضی سے آئی ہوں، کسی نے اغوا نہیں کیا۔

کراچی سے لاپتہ ہوئی نمرہ کاظمی کا نکاح نامہ سامنے آگیا

مبینہ نکاح نامہ کے مطابق کراچی کی نمرہ کاظمی کا نکاح تونسہ میں18اپریل کو کر وایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائیں، میں بہت خوش ہوں۔

ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے، یوں نمرہ کی عمر 14 سال ہے۔

تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں نمرہ کے نکاح کی تقریب کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ نکاح خواں کو اپنی عمر 18 سال بتارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.