Categories
Breaking news

سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی ہونا ملک کیلئے اچھا نہیں، شاہ محمود قریشی

فائل فوٹو—شاہ محمود قریشی
فائل فوٹو—شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ملتوی ہونا ملک کے لیے اچھا نہیں۔

گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش نہ کرے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کا ہمارا مطالبہ آج بھی قائم ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کیا تھا، ان کی جانب سے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا۔

دوسری جانب ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کی نئی تاریخ دونوں ملک طے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *