Categories
Breaking news

سعودی ولی عہد سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کوبڑھانے پر اتفاق

Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی، اس موقع پرسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت و رکن کابینہ ڈاکٹرمساعد العیبان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سعودی عرب اورچین کے درمیان سلامتی واستحکام کے لیے دوطرفہ تعاون کوبڑھانے سمیت دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔

اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ علاقائی اور عالمی سطح پرہونے والی حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہد کو چینی صدرشی جین پنگ کا نیک خواہشات اور خیرسگالی پرمبنی پیغام بھی پہنچایا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *