Categories
Breaking news

سعودی وزارتِ صحت کی کورونا کی نئی قسم سے متعلق وضاحت جاری

Advertisement

کورونا وائرس

سعودی وزارت صحت معاون سیکریٹری نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کوویڈ نائنٹین کی نئی قسم سابقہ سے زیادہ مہلک نہیں ہے۔

سعودی وزارت صحت کے معاون سیکریٹری برائے تحفظ ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے یہ وضاحت کی کہ کرونا کی ئنی شکل سابقہ وائرس سے زیادہ خطرناک نہیں ہے اور جو شخص ایک مرتبہ کرونا میں مبتلا ہوچکا ہے اس کے دوبارہ کرونا کا شکار ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

Advertisement

ماہرین اس کی وجہ قوت مدافعت کو بتاتے ہیں جو کوویڈ نائنٹین سے شافایابی کے بعد جسم میں پیدا ہوجاتی ہے اور اس قوت مدافعت کا دورانیہ 4 سے 5 ماہ تک ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا کہ حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ کرونا ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے، لیکن ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں تو وائرس ختم ہوجاتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *