Categories
Breaking news

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے اقامہ ہولڈرز کی بڑی پریشانی دور کردی

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے کئی اقامہ ہولڈرز کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک ہی سوال کا جواب دے دیا ہے۔

متعدد غیرملکی جوازات سے آن لائن استفسار کررہے تھے کہ اقامہ کارڈ جو کہ توکلنا ایپ پر بھی موجود ہے، میں ایکسپائری کی تاریخ درج نہیں، اگر اقامہ کسی ادارے کے اہلکار کو دکھایا جائے تو کیا کرنا ہوگا، مدت کی تاریخ کیسے پتا لگائی جاسکے گی؟۔

جوازات نے اپنی وضاحت کے ذریعے تمام پریشانیاں دور کردیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ایکسپائری تاریخ جوازات کے سسٹم میں ہوتی ہے جو ابشر اکاؤنٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے، اگر سیکیورٹی اہلکار روکتے بھی ہیں تو ایسی صورت میں اقامہ کارڈ کے نمبر سے سب کچھ معلوم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سیکیورٹی حکام اس حوالے سے بخوبی آگاہ ہیں اس ضمن میں کسی اقامہ ہولڈر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کارڈ ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے مملکت میں ڈیجیٹل سروسز کا آغاز تقریباً 10 برس قبل کیا، جس کے ساتھ ہی مرحلہ وار سعودی شہریوں اور مقیمین کا ڈیٹا جوازات کے سسٹم میں محفوظ رکھنے کے لیے ان کے فنگر پرنٹ لینے کا آغاز ہوا، ڈیجیٹل کارڈ ابشر اور توکلنا ایپ دونوں سے منسلک ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *