Categories
Breaking news

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹوں اور پوتوں کے ہمراہ نادر تصویر وائرل

Advertisement

 شاہ سلمان

Advertisement

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹوں اور پوتوں کے ہمراہ نادر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے 4 بیٹوں اور دو پوتوں کے ساتھ موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آل سعود اکاؤنٹ نے تصویر سے متعلق کہا ہے کہ شاہ سلمان کے دائیں جانب شہزادہ محمد، شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان، شہزادہ سعود بن سلمان، شہزادہ ترکی بن سلمان ہیں جبکہ تصویر میں بیٹھے ہوئے شہزادہ خالد بن سلمان اور شہزادہ سلمان بن سلطان بن سلمان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی والد کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی تھی۔

وڈیو کلپ میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نظر آرہے ہیں۔ شاہ سلمان کی اس وقت عمر تین برس تھی۔ وہ منی میں حج وفود کے سربراہوں سے اپنے والد بانی مملکت کے خطاب کے موقع پر ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

#صورة_تاريخية
الملك عبدالعزيز آل سعود – رحمه الله يلقي كلمة في حفل استقبال رؤساء وفود الحج في مكة المكرمة وبجواره خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز – حفظه الله
وعمره آنذاك (٣) سنوات
عام ١٣٥٧هـ / ١٩٣٨م
#دارة_الملك_عبدالعزيز pic.twitter.com/NbuvMBL2v9

— دارة الملك عبدالعزيز (@Darahfoundation) February 3, 2019

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *