Categories
Breaking news

سعودی عرب کی مہنگی ٹکٹیں، مسافر چکرا کر رہ گئے

Advertisement
Advertisement

پرواز

ٹریول ایجنٹس کی طرف سے سعودی عرب واپس جانے والے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔

ٹریول ایجنٹس کی جانب سے سعودی عرب کی مہنگی ٹکٹوں نے مسافروں کے ہوش اڑا دیا، قیمتیں بڑھنے پر مسافر چکرا کر رہ گئے۔

پی آئی اے کے بعد دیگر ائیرلائنز کے کرائے بھی کئی گنا زیادہ وصول کرنے شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے کا 84 ہزار کا قیمت کے ٹکٹ کے 1 لاکھ 20 ہزار تک وصول کئے جارہے ہیں۔

غیر ملکی ائیرلائن کا 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی۔

پی آئی اے نے دیگر ائیرلائنز سے رابطہ کر کے مشترکہ کارروائی اور لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کی ہے۔

ایک نجی ائیر لائن کی گزشتہ رات اسلام آباد تا ریاض کی بھری ہوئی پرواز منسوخ بھی ہوئی جس پر ائیرپورٹ پر شور شرابہ ہوا اور مسافروں نے احتجاج کیا۔ مسافروں کی جانب سے ایئرلائن کو سخت ردعمل کا سامنا رہا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *