Categories
Breaking news

سعودی عرب کا اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان

سعودی عرب

سعودی عرب نے اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک کے اقامہ ہولڈر شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری…

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جو اقامہ ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکے ان کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان، جنوبی افریقہ، ترکی، زمبابوے، نمبیا، موزمبیق، بوستوانا، لیسوتو، ایسواتینی اور لبنان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقامہ ہولڈر تارکین جن کا تعلق سفری پابندی والے ممالک سے ہے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی جائے گی تاہم یہ توسیع مرحلہ وار ہوگی جو جوازات اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک سے کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *