Categories
Breaking news

سعودی عرب نے غیرملکیوں کی واپسی کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی

Advertisement
Advertisement

سعودی فرما رواں شاہ سلمان

سعودی عریبین ایئر لائنز انتظامیہ نے خصوصی پروازوں اور ان سے ریزرویشن کے طریقہ کار کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی واپسی پروازوں کی سہولت سے مشروط ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے خصوصی پروازوں اور ان سے ریزرویشن کے طریقہ کار کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

السعودیہ کے مطابق خروج و عودۃ، ملازمت، اقامہ یا وزٹ ویزوں میں سے کوئی ایک ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کو جنہیں منگل 15 ستمبر 2020 سے سعودی عرب واپسی کی اجازت دی گئی ہے، وہ پروازوں کی سہولت سے مشروط ہے۔

ان پروازوں سے سفر کرنے والے کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ جس ملک سے سفر کر رہا ہے اس سے اجازت نامہ حاصل کرے اور جس ملک میں جارہا ہے وہاں سے بھی اجازت حاصل کی جائے۔

السعودیہ نے یہ بھی کہا کہ استثنائی پروازوں سے ریزرویشن کروانے والے کو ساری کاغذی کارروائی مکمل کرنا ہوگی، اسے ضروری دستاویزات پیش کرنا ہوں گی اور مطلوبہ کارروائی نمٹانا ہوگی۔

علاوہ ازیں سفر کرنے والے ملک اور جس ملک کا سفر کیا جا رہا ہے ان دونوں سے بھی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے تاحال بیرون ملک سے آنے والے پروازوں پر پابندی برقرار ہے اور اس حوالے سے حکام کی جانب سے کسی قسم کا لائحہ عمل جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اعلان کے بعد غیر ملکیوں کی واپسی کے بارے میں لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *