Categories
Breaking news

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی، پوری دنیا کے مسلمان خوشی سے سرشار

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی، پوری دنیا کے مسلمان خوشی سے سرشار

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں برس غیر ملکی عازمین کو بھی فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔ غیر ملکی حجاج کرام کی تفصیلات اور ان کیلئے شرائط کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی محدود سطح پر حج کی اجازت دی گئی تھی اور صرف مقامی لوگوں کی انتہائی مختصر تعداد ہی یہ مقدس فریضہ سرانجام دے پائی تھی۔

مسجد اقصیٰ پرحملہ اورفلسطینیوں پر مظالم ، مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کی اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائی ، 130 میزائل داغ دیئے

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںعرب دنیا

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *